ایٹمی پروگرام

ایران میں یورینیم کی افزودگی کا عمل دوبارہ شروع

ایران کا ایٹمی پروگرام دنیا کا شفاف ترین ایٹمی پروگرام ہے

ایران میں یورینیم کی افزودگی کا عمل دوبارہ شروع

تسنیم خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی ایٹمی انرجی کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے حکم کے بعد ایران کی فردو سائٹ میں سنٹریفیوجز میں گیس کی فراہمی اور یورینیم کی افزودگی کا عمل آج جمعرات کے روز سے دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

صدرمملکت اور اعلی قومی سلامتی کونسل کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے بدھ سے اٹھائیس کیلوگرام کیپسٹی والے سیلنڈر کو جس میں دوہزار کیلوگرام یو ایف سکس ہیگزا فلورائد گیس موجود ہے ، آئی اے ای اے کے انسپیکٹروں کی نگرانی میں یورنیئم افزودگی کے نطنز پلانٹ سے فردو پلانٹ میں منتقل کرنے کے بعد ہیگزا فلورائڈ گیس کو سینٹری فیوجز میں انجیکٹ کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ تہران بدھ سے ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد میں کمی کا چوتھا مرحلہ شروع کردے گا اور تمام فریقوں کو جان لینا چاہئے کہ ایران یکطرفہ طور پر ایٹمی سمجھوتے کی پابندی نہیں کرسکتا۔

حسن روحانی نے تاکید کے ساتھ کہا تھا کہ ایران کا چوتھا قدم بھی گذشتہ تین مرحلوں کی طرح قابل واپسی ہے اور اگر تمام فریق معاہدے پر عمل کرنا شروع کردیں گے تو اسلامی جمہوریہ بھی اس راستے پر واپس آجائے گا۔

 

ایران کا ایٹمی پروگرام دنیا کا شفاف ترین ایٹمی پروگرام ہے

ابنا خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اجلاس سے خطاب میں مشترکہ ایٹمی معاہدے پر تمام فریقوں کو پابند رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام دنیا کا شفاف ترین ایٹمی پروگرام ہے۔ لاوروف نے ماسکو میں ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ دنیا کا اہم معاہدہ ہے اور اس کی حفاظت صرف ایران کی نہیں بلکہ سب کی ذمہ داری ہے کیونکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے ایران کا ایٹمی پروگرام دنیا کے شفاف ترین ایٹمی پروگرام میں تبدیل ہوگیا ہے۔ ماسکو کانفرنس میں دنیا کے 40 ممالک سے 250 شخصیات شریک ہیں۔

ای میل کریں