علامہ ابن علی واعظ
راز لینے کا انداز
قیدی سے راز لینے کا انداز تھا نیا
بچے کو اس کے سامنے لاتے تھے پر جفا
ایک ہاتھ کاٹ ڈالتے تھے خورد و سال کا
کہتے تھے پھر کہ راز بتا دو ذرا ذرا
جو پوچھتے ہیں ہم اگر اس کو چھپاؤگے
تم اپنے خورد سال کو زندہ نہ پاؤ گے