علامہ ابن علی واعظ
بچوں پہ تیغ
ہر عمر و صنف کے لئے یکساں تھا ہر ستم
بوڑھوں پہ اوربچوں پہ تیغیں ہوئیں علم
بیمار بھی نہ رحم کے قابل تھے کوئی دم
سب ایک حکم میں تھے بیک گردش قلم
بہنیں اسیر ظلم تھیں بھائی گواہ ہیں
ناخن اکھیڑ ڈالے “رجائی ” گواہ ہیں