محرم

محرم کی عظمت

حسینی کردار حق ہیں، حسین (ع) صدق و صفا کے پیکر ہیں، حسین (ع) وارث انبیاء ہیں، حسین (ع) نواسہ رسول ہیں، حسین (ع) بقائے اسلام ہیں، حسین (ع) دین حق کی پہچان ہیں

محرم کی عظمت

حسینی کردار حق ہیں، حسین (ع) صدق و صفا کے پیکر ہیں، حسین (ع) وارث انبیاء ہیں، حسین (ع) نواسہ رسول ہیں، حسین (ع) بقائے اسلام ہیں، حسین (ع) دین حق کی پہچان ہیں۔ حسین (ع) وحدانیت کے مبلغ اور رسالت کے پرچارک ہیں، اسی لئے تو آپ(ع) نے فرمایا تھا "اگر دین محمد (ص) میرے قتل کے بغیر نہیں بچ سکتا تو اے تلوارو آو مجھ پر ٹوٹ پڑو۔" سیدالشہداء اور کربلا کے لازوال معرکے کا ہدف و مقصد دین اسلام کی حفاظت اور حق و صداقت کے پرچم کو بلند کرنا تھا، امام حسین (ع) اور آپ کے 72 باوفا ساتھیوں نے اپنے خون سے صدر اسلام کی آبیاری کرکے کربلا کی تپتی ریت پر آزادی حیات کا سرمدی اصول لکھ دیا کہ

 

چڑھ جائے کٹ کے سر تیرا نیزے کی نوک پر

لیکن یزیدیوں کی اطاعت نہ کر قبول

 

روز عاشور اس سرمدی اصول پر کاربند رہنے اور شہداء کربلا سے تجدید عہد کا دن ہے۔ آج جہاں کہیں بھی یزیدیت ہے، جہاں کہیں بھی ظلم ہو رہا ہے، جہاں کہیں بھی حق کو دبایا جا رہا ہے، وہاں حسینی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ شاید اسی لئے کہا گیا ہے کہ "کل یوم عاشورا و کل ارض کربلا" بس کربلا اور یوم عاشور کو حسینی کردار کی اشد ضرورت ہے۔

ای میل کریں