ایرانی عورتوں نے کس طرح اپنے دشمنوں کو شکست دی؟
عاشورا میں مردوں سے زیادہ عورتوں کا کردار تھا لیکن وہاں بھی عورتوں سے زیادہ مردوں کا ذکر ہے اسی طرح اسلامی انقلاب میں بھی مردوں سے زیادہ عورتوں کا کردار تھا لیکن یہاں بھی عورتوں سے زیادہ مردوں کا تذکرہ ہوتا ہے اسلامی انقلاب میں عورتوں نے مردوں سے زیادہ کام کیا ہے عورتوں نے سیاسی، سماجی اور فوجی تحریکوں میں بھی حصہ لیا ہے اور جنگ میں بھی عورتوں زنے مردوں سے زیادہ کام کیا ہے اسلامی انقلاب کی کامیابی ار ر اسلامی انقلاب کی حفاظت میں بھی مردوں سے زیادہ عورتوں نے اہم کردار ادا کیا ہے اسلام اور اسلامی انقلاب کی خاطر بہت ساری عورتوں کو جیل بھی جانا پڑا ہے ۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران یونیورسٹی کے پروفیسر غلام رضا ظریفیان نے شہداء کے اہلخانہ کی موجودگی میں دفاع مقدس میں خواتین کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ ہمارے سماج میں آج بھی یہ استعداد پائی جاتی ہے آج بھی ایران کی خواتین اسلام اور اسلامی انقلاب کی خاطر اپنی جان اور اولاد کو قربان کرنے کے لئے تیار ہیں انہوں نے کہا 8 سالہ جنگ میں بھی ایران کی عورتوں نے اپنی شرعی ذمہ داری پر عمل کرتے ہوے اہم کردار ادا کیا ہے۔
تہران یونیورسٹی کے پروفیسر نے اپنے بیان میں کہا ہم نے عاشورا سے درس لیا ہے عاشورا نے ہم کو اسارت اور شہادت کا جذبہ دیا ہے ہماری عورتوں نے کربلا سے سیکھا ہیکہ کس طرح اسلام کا دفاع کرنا چاہیے انہوں نےکہا کہ 8 سالہ جنگ نے ہمارے لئے کربلا کو اور واضح کر دیا ہم نے ان سالوں میں کربلا کو دیکھا ہے ہم نے کربلا کو محسوس کیا ہے ہم نے کربلا کو سمجھا ہے آج بھی کربلا اور عاشورا ہمارے لئے درسگاہ ہے۔
ظریفیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خواتین نے آٹھ سالہ جنگ میں ایرانی عوام پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا انہوں نے کہا کہ ہمیں آج بھی ایرانی خواتین کی خدمات لینی چاہیے ہماری خواتین کو ایران کے اقتصاد ایران کی سیاست اور ایران کی ثقافت کے اہم فیصلوں میں شامل ہونا چاہیے ایرانی خواتین نے ہمیشہ اسلام اور اسلامی انقلاب کی حفاظت کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔
تہران یونیورسٹی کے استاد نے واقعہ عاشورا اور کربلا کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ عاشورا میں مردوں سے زیادہ عورتوں کا کردار تھا لیکن وہاں بھی عورتوں سے زیادہ مردوں کا ذکر ہے اسی طرح اسلامی انقلاب میں بھی مردوں سے زیادہ عورتوں کا کردار تھا لیکن یہاں بھی عورتوں سے زیادہ مردوں کا تذکرہ ہوتا ہے اسلامی انقلاب میں عورتوں نے مردوں سے زیادہ کام کیا ہے عورتوں نے سیاسی، سماجی اور فوجی تحریکوں میں بھی حصہ لیا ہے اور جنگ میں بھی عورتوں زنے مردوں سے زیادہ کام کیا ہے اسلامی انقلاب کی کامیابی اور اسلامی انقلاب کی حفاظت میں بھی مردوں سے زیادہ عورتوں نے اہم کردار ادا کیا ہے اسلام اور اسلامی انقلاب کی خاطر بہت ساری عورتوں کو جیل بھی جانا پڑا ہے ۔