poetry

میثم کی طرح

علامہ ابن علی واعظ

میثم کی طرح

علامہ ابن علی واعظ

ایران اہل فکر کو تھا موت کا کنواں

حریت ضمیر تھی بے نام  وبے نشاں

پابند حکم تھیں قلموں کی روانیاں

میثم کی طرح کٹتی تھی کھلتی تھی جو زباں

سب لوگ آگ میں  غم و غصہ کی جلتے تھے

چپ تھی زباں، نگاہوں سے شعلے نکلتے تھے

ای میل کریں