اردو شاعری

غیروں کے ہاتھ

علامہ ابن علی واعظ

غیروں کے ہاتھ

علامہ ابن علی واعظ

مزدور مزمحل تھے پریشاں تھے کاشتکار

غیروں کے ہاتھ میں تھا زراعت کا کاروبار

سونا اگلنے والی زمینیں تھیں بے قرار

پڑتی نہ ایسے نظم و نسق پر خدا کی مار؟

ہاتھوں سے اپنے ملک کی تعمیر جرم تھا

گندم کی کاشت قابل تعزیر جرم تھا

ای میل کریں