پروفیسر پروولسی
آیت اللہ خمینی کا سب سے بڑا اور اہم کارنامہ ایک اسلامی انقلاب کو ممکن بنانا تھا، وہ بھی ایک ایسے ملک میں جہاں قوی ثقافت اور تمدن پایا جاتا ہے۔ آپ کا یہ کارنامہ باعث ہوا کہ ایرانی عوام اپنے قدیمی اور حقیقی کلچر کہ وہی اسلامی تہذیب ہے کہ پہچان سکی اور خود کو اسی کلچر کے سہارے عالمی معاشرہ میں پہونچواسکے۔ یہ اس حال میں تھا کہ اسلامی انقلاب سے پہلے ایران سے جو واحد آواز اٹھی اور ایران ملک کے بارے میں دنیا والوں کی شناخت کا معیار بنی مغرب پرستی کی آواز تھی۔ بنابریں آیت اللہ خمینی اس انقلاب کے بانی تھے جس نے ایرانی قوم کی سچی اسلامی ثقافت کو آشکار کردیا۔