امام خمینی

احمد خمینی، امام خمینی(رح)کے ایماندار مشیر اور بہترین مدد گار تھے:رہبر معظم انقلاب اسلامی

احمد خمینی کافی ہوشیار تھے اگر کوئی ان کی سب سے نمایاں صفت کو بیان کرنا چاہیے تو وہ ان کی ہوشیاری ہے اس کے علاوہ امام خمینی(رح) کی بہت ساری صفات ان کے اندر موجود تھیں وہ امام (رہ) کی طرح ہر بات صاف اور شفاف بیان کرتے تھے جس طرح امام (رہ) کے اندرلوگوں کے لئے محبت پائی جاتی تھی اسی طرح احمد بھی عوام کے لئے ہمدردی رکھنے والے شفیق انسان تھے اور وہ ان کی ضروریات کوپورا کرنے کی ہر ممکن کو شش کرتے تھے اس کے علاوہ احمد خمینی امام خمینی (رح) کے ایماندار مشیر اور بہترین مدد گار تھے۔

احمد خمینی، امام خمینی(رح)کے ایماندار مشیر اور بہترین مدد گار تھے:رہبر معظم 

احمد خمینی کافی ہوشیار تھے اگر کوئی ان کی سب سے نمایاں صفت کو بیان کرنا چاہیے تو وہ ان کی ہوشیاری ہے اس کے علاوہ امام خمینی(رح) کی بہت ساری صفات ان کے اندر موجود تھیں وہ امام (رہ) کی طرح ہر بات صاف اور شفاف بیان کرتے تھے جس طرح امام (رہ) کے اندرلوگوں کے لئے محبت پائی جاتی تھی اسی طرح احمد بھی عوام کے لئے ہمدردی رکھنے والے شفیق انسان تھے اور وہ ان کی ضروریات  کوپورا کرنے کی ہر ممکن کو شش کرتے تھے اس کے علاوہ احمد خمینی امام خمینی (رح) کے ایماندار مشیر اور بہترین مدد گار تھے۔

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقام معظم رہبر اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں فرماتے ہیں کہ احمد خمینی کافی ہوشیار تھے اگر کوئی ان کی سب سے نمایاں صفت کو بیان کرنا چاہیے تو وہ ان کی ہوشیاری ہے اس کے علاوہ امام خمینی(رح) کی بہت ساری صفات ان کے اندر موجود تھیں وہ امام (رہ) کی طرح ہر بات صاف اور شفاف بیان کرتے تھے جس طرح امام (رہ) کے اندرلوگوں کے لئے محبت پائی جاتی تھی اسی طرح احمد بھی عوام کے لئے ہمدردی رکھنے والے شفیق انسان تھے اور وہ ان کی ضروریات  کوپورا کرنے کی ہر ممکن کو شش کرتے تھے اس کے علاوہ احمد خمینی امام خمینی (رح) کے ایماندار مشیر اور بہترین مدد گار تھے۔

آیت اللہ خامنہ ای امام خمینی(رح) کے بیٹے احمد خمینی کی دوسری صفات کی طرف اشارہ کرتے فرماتے ہیں کہ احمد اپنے والد امام خمینی(رح) سے بے پناہ محبت کرتے تھے انہوں نے ہمیشہ اسلامی انقلاب اور امام (رہ) کی خدمت کی ہے اور میں نے دیکھا ہے کہ وہ ہمیشہ امام (رہ) اور انقلاب کو دوسرے امور پر ترجیح دیتے تھے یعنی ان کے لئے یہ دونوں ایک خاص اہمیت رکھتے تھے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی اپنی بیان کو جاری رکھتے ہوے فرماتے ہیں امام خمینی (رح) کے ہمراہ جو کردار احمد خمینی نے ادا کیا ہے وہ کوئی دوسرا نہیں کر سکتا تھا امام خمینی(رح) تک ملکی خبریں پہچانا ہر کسی کے لئے ممکن نہیں تھا یہ کام بہت سخت اور مشکل تھا کیوں کہ کبھی خبریں اچھی اور کبھی بری ہوتی تھیں اور اس کام کے لے کوئی ایسی شخصیت چاہیے تھی جس پر امام (رہ) اعتماد کر سکیں اور وہ آپ بہت قریب بھی لہذا اس کام کے لئے احمد خمینی سے بہتر کوئی دوسرا نہیں تھا۔

رہبر انقلاب فرماتے ہیں کہ احمد خمینی، امام خمینی (رہ) کے ایماندار مشیر اور بہترین مدد گار تھے انہوں نے اس پورے عرصے میں کبھی بھی اپنی بات منوانے کی کوشش نہیں کی اور خود امام خمینی (رح) ایک بار احمد خمینی کی ایمانداری کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا تھا احمد میرے ہی قول کو میری طرف نسبت دیتے ہیں امام (رہ) کی یہ گواہی ہمارے ہئے بہت مہم تھی۔

واضح رہے کہ امام خمینی(رح) بھی احمد خمینی سے بہت پیار کرتے تھے اور اس بات کا انہوں نے بارہا اظہار بھی کیا تھا امام (رہ) کو اھمد خمینی پر بہت اعتماد اور بھروسہ تھا۔

ای میل کریں