اردو شاعری

انقلاب، عوام کی تمنا

علامہ ابن علی واعظ

انقلاب، عوام کی تمنا

علامہ ابن علی واعظ

محنت کشوں کے پیٹ میں  پتھر بندھے ہوئے

اور گردنوں پہ پائے ہوس تھے دھرے ہوئے

کیا مانگتے حقوق کہ سب تھے ڈرےہوئے

ہونٹوں پہ قفل، نطق پہ پہرے لگے ہوئے

بے چین تھے کلیم تکلم کے واسطے

کلیاں ترس رہی تھیں تبسم کے واسطے

ای میل کریں