علامہ ابن علی واعظ
طلوع انقلاب
اک دور جاہلیت حاضر ہوا تمام
اک صبح نو کا مطلع قم سے ملا پیام
مغرب کے سامراج کی ہونے لگی ہے شام
ظالم ہیں بد حواس کہ بیدا رہیں عوام
پھر ولولوں کے قلب میں سوتے ابل پڑے
بیٹھے تھے راستے میں جو تھک کر وہ چل پڑے