بری رابین
مغربی مشہور نامہ نگار اور "نارمل اسلام" مقالہ کا لکھنے والا
گذشتہ برسوں میں واشنگٹن نے سیاسی رابطوں اور ڈیپلومیسی تعلقات کے بارے میں دین کی اہمیت کا ادراک نہیں کیا تھا اور اس مسئلہ نے ہم امریکیوں کے لئے بے شمار مشکلات ایجاد کردی تھیں جو واشنگٹن کے لئے گراں تمام ہوئی۔ دنیا کے جدید حالات اور عصر حاضر میں دین کی بڑھتی تاثیر کی روشنی میں اسلامی انقلاب کے بعد امریکہ میں دین کی اندازہ گیری کے بارے میں ایک عظیم تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ اس طرح سے کہ آج دین تمام علمی، ثقافتی، سیاسی و غیرہ سارے معاشرہ میں بحث و گفتگو کا محور بنا ہوا ہے۔