امام خمینی(رح)

امام خمینی(رح) اور آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی(رہ) کے درمیان آشنائی کا سلسلہ کہاں سے شروع ہوا؟

امام خمینی(رح) اور آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی(رہ) کے درمیان آشنائی کا سلسلہ کہاں سے شروع ہوا؟

امام خمینی(رح) اور آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی(رہ) کے درمیان آشنائی کا سلسلہ کہاں سے شروع ہوا؟

جس دن سے میں نے امام خمیی(رح) کو دیکھا تھا اسی دن سے ان کی شخصیت نے مجھے اپنی طرف جذب کر لیا تھا ان کے حسین اور جذاب چہرے کو جو بھی دکیھتا تھا ان کا عاشق ہو جاتا تھا۔

جماران خبر رساں کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے اصلی ستون مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی (رح) اپنے ایک بیان میں نقل کرتے ہیں کہ میں امام خمینی(رح) کو قم سے پہچانتا تھا اخوان مرعشی کا گھر امام خمینی(رح) کے گھر کے سامنے تھا لیکن میں اس گھر میں آنے سے پہلے ہی امام خمینی(رح) کو جانتا تھا کیوں کہ آپ حوزہ علمیہ قم کے مشہور اور معروف اساتید میں سے تھے ہر نیا آنے والے طالب علم آیت اللہ بروجری کے بعد آپ کی علمی شخصیت کا قائل ہو جاتا تھا اور ہر کوئی آپ کے درس میں شرکت  کرنا چاہتا تھا ان سب چیزوں کی باوجود بھی ان کی ھمسایگی  ان کو پہچاننے میں میری بہترین مدد گار ثابت ہوئی۔

امام خمینی(رح) کے وفادار ساتھی اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں میں پہلے دن سے ہی امام خمینی(رح) کی شخصیت سے متاثر ہو گیا تھا آپ سے ہر روز ہونے والی ملاقات سے میرا اشتیاق اور بڑھتا جاتا تھا اور میں مختلف بہانوں سے آپ سے ملنے کی کوشش کرتا تھا یہی چیز میری اور جناب مرحوم مصطفی (رہ) کی دوستی کا سبب بنی جو اس وقت ایک جوان طالبعلم تھے  ان کی  علمی صلاحیت مجھ سے زیادہ تھی لیکن اس کے با وجود بھی وہ بڑی محبت سے ملتے تھے۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی کے ممتاز شاگرد ارشاد فرماتے ہیں کہ راستے میں آتے جاتے ہم جناب مصطفی کے ساتھ ہو جاتے تھے اور حال چال لینے کے بعد کچھ ادبی، اخلاقی اور فکری سوالات مطرح کرتے تھے جن کی وجہ سے ہم امام (رح) اور ان کے گھر والوں کو اچھے طریقے سے پہچان سکے لہذا ہم کوشش کرتے تھے کہ ایسے سوالات مطرح کریں جن کی وجہ سے امام محکم جواب دیں اور ہم زیادہ دیر ان سے گفتگو کر سکیں لیکن امام (رہ) معمول کے مطابق مختصر جواب کے ساتھ مطمئن کر دیتے تھے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر اپنی اس پہچان کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں کہ شروع شروع میں ہمارے درمیان کافی فاصلہ تھا کیوں کہ میں ابتدائی کلاس میں تھا جس کی وجہ سے آپ کی کلاس میں شرکت کرنے کے لائق نہیں تھا  لہذا ہم آپ کی شاگردی کے دن کا بڑی محبت اور بے صبری سے انتظار کررہے تھے پھر آہستہ آہستہ ہم امام خمینی(رح) کے قریب آے گے اور یہاں تک کہ ان کے دفتری کام بھی ہم لوگ انجام دینے لگے۔

مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی ارشاد فرماتے ہیں میں نے امام خمینی(رح) جیسا بہادر کوئی عالم نہیں دیکھا تھا جو اس قدر جرات اور ہمت سے شاہ کا مقابلہ کرے۔

واضح رہے کہ مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی اسلامی انقلاب تحریک میں امام خمینی(رح) کا بازو تھے اور وہ اپنی زندگی اسلامی انقلاب  اور امام خمینی(رح) وفا دار ساتھیوں میں سے ایک  تھے جنہوں اپنی پوری زندگی اسلامی انقلاب کی خدمت کی ہے۔

 

 

ای میل کریں