اسرائیل

ایران اس سے کہیں طاقتور ہے کہ اسرائیل اسے شکست دے سکے

ایران اسرائیل کا پہلا ایسا دشمن ہے جو حد سے زیادہ خطرناک ہے

اسرائیلی اخبار نے صہیونی کینیسٹ کو نصیحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کے ۵۰ سالہ نقطہ نظر کی تازہ دستاویز کے پیش نظر یہ یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ ایران اس سے کہیں طاقتور ہے کہ اسرائیل اسے شکست دے سکے۔

ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین سے چھپنے والے عبرانی زبان کے اخبار ہاآرٹض نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ۵۰ سالہ نقطہ نظر کی تازہ دستاویز کا جائزہ لیا اور یہ یقین دہانی کرائی کہ ایران ایک طاقتور اور خطرناک دشمن ہے جس کے مقابلے میں تل ابیب کھڑا ہے۔

اس یادداشت کے ابتداء میں رہبر انقلاب اسلامی کے اس بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اسرائیل آئندہ پچیس سال کو نہیں دیکھ پائے گا کہا ہے کہ اسرائیل کو بہت پھونک پھونک کر ایران کے مقابلے میں قدم رکھنا ہوں گے۔

اسرائیل

اس اخبار نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقابلے میں صہیونی ریاست کو مزید طاقتور ہونے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے لکھا ہے: ’’ایران اسرائیل کا پہلا ایسا دشمن ہے جو حد سے زیادہ خطرناک ہے اور اس سے کہیں زیادہ طاقتور ہے کہ اسرائیل اسے شکست دے سکے‘‘۔

خیال رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے تین ماہ آئندہ ،قبل پچاس سالہ منصوبے پر مبنی دستاویز شائع کی جس میں تاکید کی گئی ہے کہ ایران کو علم و صنعت کے لحاظ سے دنیا کے پہلے سات ملکوں میں قرار پانا چاہیے۔

ای میل کریں