2019 کا آغاز، عالمی رہنماؤں کے نام ایرانی صدر کا تہنیتی پیغام
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے عالمی سربراہوں کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں نئے عیسوی سال کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔
ایوان صدر کے پریس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق صدر حسن روحانی نے نئے عیسوی سال کے آغاز پر تمام عالمی سربراہوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے عیسوی سال کی آمد سے دنیا بھر میں امن وسلامتی کو مزید فروغ ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے آنے والے سال میں دنیا کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔
صدر ایران نے دنیا بھر کے ملکوں کے سرابراہوں کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں ان ملکوں کے عوام اور حکومتوں کے لیے کامیابی، ترقی اور سلامتی کی دعا بھی کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دنیا کے مختلف ملکوں میں نئے عیسوی سال کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ بعض دیگر ملکوں میں چند گھنٹے کے بعد نئے عیسوی سال کا آغاز ہونے والا ہے اور لوگ اس موقع پر منعقد کی جانے والی خصوصی تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔
ادہراسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں نئے سال کے موقع پر دنیا بھرمیں بسنے والی قوموں کے لئے امن، آشتی اور سلامتی کی دعا اور تمنا کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ 2019 میں کوئی بھی انسان چاہے وہ مرد ہو یا عورت یا بچہ دہشتگردی، جارحیت او دباؤ یا بھوک کی وجہ سے نہ مرے.
اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے عالمی سربراہوں کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں نئے عیسوی سال کی آمد پر مبارکباد پیش کی تھی۔
ایران کے صدرحسن روحانی نے نئے عیسوی سال کے آغاز پر تمام عالمی سربراہوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے عیسوی سال کی آمد سے دنیا بھر میں امن وسلامتی کو مزید فروغ ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے آنے والے سال میں دنیا کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔