بہت بڑی سازش کا آغاز

بہت بڑی سازش کا آغاز

دوستوں کی طرف سے یہ اصرار کیا گیا کہ آغا! بات اس طرح نہیں

ہمیں فون کیا گیا کہ "حزب تودہ" (ایران میں ایک تنظیم کا نام) نے ایک بہت بڑی سازش کا آغاز کیا ہے۔ ہم فورا امام کی خدمت میں حاضر ہوئے، دوستوں نے ساری اطلاعات اور مسائل سے آپ (رح) کو آگاہ کیا۔ اس وقت آپ (رح) پوری توجہ سے سنتے رہے، اس کے بعد آپ نے کچھ دیر کے بعد شرق اور غرب کے تمام مسائل کا تجزیہ بیان کرتے ہوئے فرمایا: "یہ خبریں بالکل غلط ہیں، کوئی مسئلہ کھڑا نہیں ہوگا"۔

اس پر دوستوں کی طرف سے یہ اصرار کیا گیا کہ آغا! بات اس طرح نہیں اور انہوں نے آپ (رح) سے دوباره اس پر توجہ کرنے کا تقاضا کیا۔ اس پر آپ (رح) نے فرمایا: " میں یہ نهیں کہتا کہ تم لوگ تحقیق نہ کرو، لیکن آپ یقین کرلیں کہ یہ مسائل اور یہ خبریں سب جھوٹ ہیں" کچھ مدت بعد واقعا یہ سچ ثابت ہوگیا کہ امام خمینی  (رح) کا تجزیہ بالکل ٹھیک تھا۔

ای میل کریں