ایران کے علاوہ امام خمینی (رح) کے دوسرے ممالک میں بھی نمائندہ علماء موجود تھے کہ جو ایرانی عوام کی حمایت اور شاہ ایران کی مخالف کیا کرتے تھے۔ جن میں حکت الاسلام مرحوم حاج آقا مہری کویت میں، مرحوم آیت اللہ شریعت پاکستان میں اور اسی طرح افغانستان، لبنان، ہندوستان اور بحرین میں بھی آپ کے نمائندے موجود تھے کہ جو ان ممالک کے عوام تک امام (رح) کا پیغام پہنچایا کرتے تھے۔