امریکہ اور اسرائیل انسانیت کے سب سے بڑے دشمن

امریکہ اور اسرائیل انسانیت کے سب سے بڑے دشمن

ہندوستان کے دار الحکومت نئی دہلی میں امریکہ کی مداخلت پسند اقدامات کے خلاف جم کر مظاہرہ کیا گیا،

امریکہ اور اسرائیل انسانیت کے سب سے بڑے دشمن

ہندوستان کے دار الحکومت نئی دہلی میں امریکہ کی مداخلت پسند اقدامات کے خلاف جم کر مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے میں شریک لوگ امریکہ اور اسرائیل مردہ باد  کے نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرین نے امریکی صدر کے جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے مذمت کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کو انسانیت کا سب سے بڑا دشمن  قرار دیا۔

 امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے خلاف مجلس علماء ہند نے احتجاجی مارچ کیا اورامریکہ کے فیصلے کے خلاف اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا ۔احتجاج کی قیادت مولانا محسن تقوی صدر اہلبیت کونسل نے کی۔جبکہ کثیر تعداد میں علماء و اکابرین نے شرکت کی۔

اس موقع پر  مجلس علماء ہند،جمعیت علماء ہند ،اہل بیت کونسل،آل انڈیا امام آرگنائزیشنکے نمائندوں نے مشترکہ طور پر امریکی صدر کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان پوری طرح سے انسانیت مخالف اور دنیا کو آگ میں جھونکنے والا ہے۔ ہم اسرائیل کو ایک غیر قانونی اور غاصب ملک مانتے ہیں۔

 ہم اس احتجاجی مارچ کے ذریعہ بتانا چاہتے ہیں کہ دنیا بھر کے لوگ آج اسرائیل کی پالیسیوں کی مخالفت کر رہے ہیں۔ اسرائیل اپنی تخریبی پالیسیوں کی وجہ سے بہت جلد دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا نیز اسرائیل دنیا بھر میں دہشت گرد تنظیموں کی مددکر رہا ہے ۔  

اس موقع پرتمام تنظیموں کے نمائندوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ بیت المقدس کو فوری طور پر آزاد کیا جائے اس لئے کہ بیت المقد س مسلمانوں کا ہے اور رہے گا  ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے ذریعہ کئے جا رہے مظالم پر قدغن لگائے اور اسرائیل پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے۔ ساتھ ہی اسرائیل سے بیت المقدس اور غزہ پٹی کو خالی کرایا جائے ۔ انہوں نے مزید عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب،بحرین اور متحدہ عرب امارات سے اسرائیل کی غلامی چھوڑ کر مسلمانوں کے ساتھ قبلہ اول کی تحریک میں ہم آواز ہونے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر مجلس علماء دہلی کے صدر مولانا علی حیدر غازی ،مولانا جاوید قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علما ء دہلی،مولانا عابد عباس زیدی سکریٹری مجلس علماء،مولانا طالب حسین،مولانامرزا عمران علی،مولانا اظہر عباس،قاری فیض الدین عارف،مولانا قاری فہیم الدین،مولانا محمد یوسف قاسمی،مولانا محمد اویس،مولانا ارشاد قاسمی،مولانا غیاث الدین،مولانا عرفان علی،مولانا باقر زیدی امام جمعہ جعفرآباد،طلاب جامعۃ الشہید ، نے شرکت کی۔

ہندوستان کے علاوہ اس وقت عالمی سطح پر امریکا اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں:ماہ رمضان کے پہلے جمعے کو ایران، پاکستان، برطانیہ، ترکی، لبنان اور فلسطین سمیت دنیا کے کئی ممالک میں مظاہرے ہوئے جس کے دوران مظاہرین نے فلسطینی عوام سے یکجہتی اور صیہونی حکومت کے خلاف اپنے شدید غم و غصے اور نفرت کا اعلان کیا -

دنیا کے کئی ممالک میں نماز جمعہ کی  ادائیگی کے بعد ہونے والے وسیع مظاہروں میں شریک ہوے  لوگوں نے اسرائیل کے وحشیانہ حملوں اور امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے تھے۔

مظاہرین خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات نیزعالمی اداروں کی خاموشی کی مذمت کے ساتھ ساتھ مردہ باد اسرائیل، مردہ باد امریکہ اور مردہ باد آل سعود کے نعرے بھی لگار ہے تھے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے علاوہ دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اور اسرائیل کے مجرمانہ اقدمات کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ مظاہروں میں شریک لوگوں نے امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اورعالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت میں نعرے لگائے۔

 مظاہروں کے دوران امریکہ اور اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ چودہ مئی کو غزہ میں فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر اسرائیلی فوج کی بربریت میں ساٹھ فلسطینی شہید اور تین ہزار کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔ جبکہ کل بھی فلسطین میں ہونے والے مظاہروں میں 27 افراد زخمی ہوئے۔

ای میل کریں