امام خمینی (رح) ایران ور اسلامی انقلاب نے عرب قوم کے مجاہدین اور فلسطین کے سپاہیوں کو صیہونیزم اور سامراجیزم کے خلاف لڑنے کے لئے ایک نئی جان بخشی ہے ایران کے لوگوں نے مذہب کی بنا پر تحریک چلائی اور اُس کو کامیاب بنانے کے لئے شھید دئے کسی نے بھی اس سلسلے میں ایرانیوں پر دباو نہیں ڈالا بلکہ انہوں نے خود اسلام کو چاہا ایرانی دوسرے اسلامی ممالک سے پہلے اسلام کے لئے قربانی دیتے آے ہیں کیوں کہ اسلام اُن کے لئے عزیز ہے۔
ہم ایرانی قوم کے اس عظیم اور بہادری کے عمل پر بہت زیادہ فخر کرتے ہیں کیوں کہ انھوں نے شاہی اقتدار کو ختم کیا اور ایران کو امریکہ کی سامراجیت سے نکالا اور اُس کو ایک بار پہر اسلام کی گود میں واپس لایا اصل میں اسلامی انقلاب ایران نے اسلام اور مسلم نوجوانوں کی روح کو تازگی بخشی اور دنیا کے سامنے اسلام کی اہمیت کو پیش کیا۔
دوسری طرف سے انقلاب ایران نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ تمام مسلمانوں معاملات مشترک ہیں انھوں نے اپنی کامیابی کے آغاز میں فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کی حمایت کی، شاہ نہ صرف ظالم حکومتوں کو اپنا دوست سمجھتا تھا بلکہ اُن کو اسلحہ بھی دیتا تھا اور ان کے قریبی دوستوں میں شمار ہوتا تھا انقلاب کی کامیابی کے بعد یہ ساری خیانتیں اور سازشیں ختم ہو گئں.
اسلامی ایران کی نابودی گویا لیبیا، سوریا، فلسطین اور لبنان کی انقلابی تحریکوں کی نابودی ہے۔
اسلامی انقلاب ایران نے خدا پر توکل اور با ایمان لوگوں پر اعتماد سے بہت ساری سازشوں کا مقابلہ کیا اور اپنے اسلامی اور آزادی پسند نظریات کو محفوظ بنانے کے ساتھ ظالموں سے اپنے آپ کو الگ کرنے کے قابل بن گیا اور اپنی با برکت زندگی کو جاری رکھا یہ تبدیلیاں مشرق اور مغرب کی ظالم طاقتوں کے خلاف جو دنیا میں اپنی حاکمیت چاہتے ہیں ایران کی قوم کے مضبوط ارادے کا نشانیاں ہیں۔
اسلامی جمہوری ایران کے بارے میں مختلف نظریات اور خیالات کے با وجود ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اس انقلاب نے اسلامی قوموں کی بیداری میں ایک بہت بڑا کردار ادا کیا ہے اس انقلاب نے مسلمانوں اور ظلم کے خلاف لڑنے والوں کو سیکھایا کہ کس طرح دنیا میں ظالم طاقتوں کا مقابلہ کریں اور اسلامی عقائد اور افکار کو قائم کریں۔