قرآن کی منطق یہ ہے کہ ہم سب خدا سے ہیں اور اسی کی بارگاہ میں پلٹ کر چلے جائیں گے اور اسلام کا راستہ ہدف کی راہ میں شہادت پر مبنی ہے۔ اولیائے الہی (علیم السلام) نے شہادت کو ایک دوسرے سے میراث میں پایا ہے، ہمارے جوان راہ خدا میں شہید ہونے کی دعا کرتے ہیں۔ اور ہمارا برا چاہنے والے ہر جگہ حیران ہوکر دردناک فنداز میں مڈر کررہے ہیں۔ یہ لوگ ہمیں کس بات سے ڈرارہے ہیں؟ امریکہ خوش ہو رہا ہے (قرآنی سپاہیوں) اور قوم کے دلوں میں رعب ڈال کر خدا کی راہ میں پاکیزہ جہاد میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ اس بات سے غافل هے کہ موت کا خوف ان لوگوں کےلئے ہے جنہوں نے دنیا کو اپنا ٹھکانہ جانا ہے، اور ابدی منزل اور رحمت حق کے جوار سے بے خبر ہیں۔ یہ لوگ دل کے اندھا پن کی وجہ سے ہماری عزیز اور دلیر قوم کے ہر شہادت میں جوش و ولولہ کو نہیں دیکھتے اور صم بکم عمی فہم لا یعقلون بنے ہوئے هیں۔