ایک اور واقعہ کہ جو بنی صدر کی صدرات کے ابتدائی زمانے سے مربوط ہے۔ جبکہ وہ سپریم لیڈر کا جانشین بھی تھا اور ملک کا صدر بھی، ایک مرتبہ بنی صدر اور سپاہ کے درمیان کچھ اختلافات ہوگئے۔ ایک دن ہم شورای کے کچھ دوسرے برادران کے ساتھ امام (رح) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی:
آپ بنی صدر کے ساتھ سختی کیوں نہیں کرتے ہیں؟
آپ نے فرمایا:
اس لئے کہ اسے گیارہ ملین افراد نے ووٹ دے کر صدر بنایا ہے، لہذا ہم اس وقت سے سختی کریں گے کہ جب تمام افراد، اپنے ووٹ اس سے واپس لے لیں گے۔
پابہ پای آفتاب، ج 3، ص 142