ایک آواز دل ایک آواز جاں
آگہی کا سفر منزلوں کا نشاں
ایک مرد قومی
ایک قلب جواں
ایک روح یقیں علم کا آسماں
سرزمین کرم مہر کا آستاں
فرد سے قوم تک قوم سے تاج تک
تاج سے راج تک گونجتاہی رہا
نغمۀ زندگی
ساعت بے کراں
پیرس و لندن و شام و بغداد سے
عالم نو تلک بیجنگ و بون تک
ماسکو تک گئی وہ صدائے یقیں
انقلاب آفریں
احتساب آفریں
جو ابھرتی رہی
پھیلتی جارہی ہے ہوا کی طرح
وہ ہوا زندگی کی صدا بن گئی
اہل اسلام کا ارتقا بن گئی
ابر حالات پر اس طرح چھا گئی
جیسے کہسار پر آفتاب سحر