امام خمینی (رح) نے انقلاب اسلامی کے ذریعہ ملک کو سامراجی طاقتوں سے آزادی بخشی۔
آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ حضرت امام خمینی (رح) مؤمن کامل، اللہ تعالی کے عبد خاص اور انقلابی تھے، آپ نے اپنی گہری بصیرت کے ساتھ اسلامی انقلاب ایران برپا کیا اور یہ انقلاب عوامی طاقت اور امام (رح) کی بصیرت کی بدولت وجود میں آیا اور آج، اسلامی جمہوریہ ایران نے ایرانی قوم کو سیاسی و اقتصادی اور ثقافتی وابستگی و پسماندگی سے نجات عطا کی۔
حضرت امام خمینی علیہ الرحمہ نے ایرانی قوم کو نجات عطا کرنے کا فیصلہ کیا، قوم نے ان کا ساتھ دیا اور اللہ تعالی نے ایرانی قوم اور روح اللہ کی مدد و نصرت کی۔
اللہ تعالی نے حضرت امام خمینی کی کوششوں کے نتیجے میں اس قوم کو امریکہ اور سامراجی طاقتوں کے شر سے نجات اور آزادی بخشی۔ آج اسلامی جمہوریہ علاقائی اور عالمی سطح پر ہر لحاظ سے خود مختار ہے اور علم کے میدان میں ترقی و پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے۔