حضرت معصومہ(س)

حضرت معصومہ(س) کی وفات کا دن

حضرت معصومہ (س) تمام شیعوں کی شفاعت کرکے جنت میں لے جائیں گی

امام زادے، ان امام زادوں میں محدود ہے کہ ہمارے درمیان اس عنوان سے شہرت رکھتے ہیں اور گنبد اور بارگاہ رکھتے ہیں اور ان کے مرقد کی زیارت کے لئے شرف ہوتے ہیں؛ نہیں ہیں، بلکہ جو کچھ اب تک مشخص ہوچکا ہے یہ ہے کہ یہ بزرگان شہروں کے اطراف اور ایران کے گوشہ و کنار میں شیعوں کی وجہ سے پراگندہ ہیں اور بعض نے حکومتوں سے بچنے کے لئے محفوظ جگہ پر پناہ لی اور وہاں مدفون ہوگئے ہیں۔ امام زادوں کے درمیان ان میں سے کچھ خاص خصوصیات کے حامل ہیں کہ ان میں سے ایک حضرت معصومہ (س) ہیں، حضرت زینب (س) اور حضرت شاہ چراغ(ع) حضرت امام رضا (ع) کے بھائی اور ان جیسے بزرگوار ہیں۔ لیکن اس وقت گفتگو حضرت معصومہ (س) کے بارے میں ہے لہذا آپ کی عظمت اور شان کے بارے میں معصومین کے ارشادات کی جانب آپ کی توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں جو بہترین گواہ ہیں کہ حضرت معصومہ (س) کا کیا مقام و مرتبہ تھا کہ بعض مقام ائمہ کی کسی اولاد کے لئے کہہ نہیں کیا گیا ہے۔ جیسا کہ ہم نے اشارہ کیا ہے جناب زینب (س) کے لئے بعض تعبیریں استعمال ہوئی ہیں۔ حضرت ابوالفضل العباس (ع) کے لئے بعض بلند و بالا تعبیریں ہیں۔ لیکن حضرت معصومہ (س) کے بارے میں جو بعض تعبیریں روایات میں ہوتی ہیں درِّ یکتا کی حیثیت رکھتی ہیں۔

منجملہ امام صادق (ع) فرماتے ہیں:

"الا ان للجنة ثمانیة ابواب ثلاثة منہا الی قم تقبض فیہا امراة من ولدی اسمہا فاطمة بنت موسی و تدخل بشفاعتہا شیعتی الجنة باجمعهم"

اس روایت کے کلمات مرحوم شوشتری نے نقل کیا ہے، یقینا حیرت انگیز ہیں۔ چونکہ حضرت معصومہ (س) سے مربوط جملہ جس کا آغاز "الا" سے ہے یعنی یاد رکھو، متوجہ کرنے والا جملہ ہے کہ جنت کے 8/ دروازے ہیں کہ اس کا 3/ دروازہ قم میں کھلتا ہے جہاں میرے اولاد سے ایک خاتون ہے جس کا نام فاطمہ بن موسی ہے یہ اسی جگہ دفن کی جائے گی اور اس کی شفاعت سے سارے شیعہ جنت میں جائیں گے۔ یہ بہت ہی بلند و بالا اور عظیم تعبیر ہے کہ حضرت معصومہ (س) تمام شیعوں کی شفاعت کرکے جنت میں لے جائیں گی۔ یہ "اجمعہم" تمام کی تاکید کے ساتھ ذکر ہوئی ہے۔

یا بعض روایات میں ہے کہ امام رضا (ع) نے فرمایا ہے:

"من زار المعصومة بقم کم زارنی"

جس نے معصومہ کی قم میں زیارت کی اس نے میری زیارت کی۔ اب اگر امام رضا (ع) کی زیارت کے بارے میں روایات ملاحظہ کی جائیں تو انسان حیران ہوجائے گا کہ اتنی ساری فضیلت امام رضا (ع) کی زیارت کے لئے بیان ہوئی ہے۔

یا حضرت امام صادق (ع)، حضرت معصومہ (س) کی زیارت کے بارے میں فرماتے ہیں:

"من زارہا فلہ الجنة"

جس نے معصومہ کی زیارت کی اس پر جنت واجب ہے۔

ای میل کریں