امام خمینی رح نے دنیا کے محروموں کے دفاع کے لئے، اسلامی ایران کے آسمان سے اسرائیل کے پرچم کو نیچے کھینچا اور پہلی بار اسکی جگہ فلسطین کے پرچم کو لہرایا اور ایران کے مشرقی دروازوں کو افغانستان کے مسلمان مجاہدوں کے لئے کھولا۔
امام خمینی رح نے گوربا چیف کو اسلام کی دعوت دی اور سلمان رشدی جیسے مرتد کے قتل کا فتوٰی دیا اور اپنے اس عمل سے اُنھوں نے ایسا کام کو انجام دیا جو پیغمبر اکرم(ص) اور خلفائے راشدین کے بعد نہیں کیا گیا تھا۔
یورپ میں مسلمانوں کو منظم کرنے کے لئے سینکڑوں تبلیغاتی انسٹیوٹ قائم کئے اس طرح سے ان ممالک سے ہزاروں لوگ اسلام کی طرف جذب ہوے ہیں اس عظیم شخصیت کی انیاسی سالہ زندگی کی کامیابیوں کو تاریخ سنہرے الفاظ سے لکھے گی۔