قطعی اور یقینی طور پر مخصوصاً انقلاب کے بعد کسی بھی مرجع کے لئے شرعی رقومات، خیرات ، نذورات، ہبہ اور ذاتی ہدیوں کا سیلاب امام(رح) کی طرح جاری نہیں ہوا لیکن اس کثرت و زیادتی کے باوجود بھی امام(رح) کی زندگی میں حتی ان کی ذاتی و انفرادی زندگی سے وابستہ امور میں بھی کسی قسم کی کوئی تبدیلی پیدا نہ ہوئی جس کی وجہ سے امام(رح) فضول خرچیوں اور بے انتہا اخراجات کے ذریعہ اپنی زاہدانہ اور علی(ع) کی مانند زندگی سے ہٹ گئے ہوں۔ در حقیقت، میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ امام(رح) کی طرح کسی کو بھی شہرت،مقام، مال اور دولت نصیب نہیں ہوئی جبکہ امام(رح) کی طرح کسی نے بھی ان منصبوں اور عہدوں سے دوری اختیار نہیں کی۔