ایئر ڈیفینس ملکی دفاع میں صف اول پر کھڑا ہے

ایئر ڈیفینس ملکی دفاع میں صف اول پر کھڑا ہے

رہبر انقلاب: اس مرکز کے سپاہیوں میں بھرپور عزم و ارادہ اور جذبہ و صلاحیت موجود ہے۔

قائد انقلاب: اس مرکز کے سپاہیوں میں بھرپور عزم و ارادہ اور جذبہ و صلاحیت موجود ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے خاتم الانبیاء(ص) ایئر ڈیفینس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر ان چیف اور اعلی عہدے داروں سے گفتگو کے دوران فرمایا: یہ مرکز، ملک کے عزت و اقتدار کی دفاع میں صف اول پر کھڑا ہے۔

سپریم لیڈر ویب سائٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی نے مختلف شعبوں کی ترقی میں افرادی قوت کے بے مثال کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ مسلسل جد و جہد کے ذریعے افرادی قوت کی لاتعداد صلاحیتوں کو پھلنے پھولنے کا موقع دیا جائے اور ان سے ملک کی ضرورتوں اور کمیوں کو پورا کرنے میں استفادہ کیا جائے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے خاتم الانبیاء(ص) ایئر ڈیفینس ہیڈکوارٹر کے عہدیداروں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: ملک کو درپیش خطروں سے مقابلے کےلئے صف اول میں شامل ہونا ایئر ڈیفینس کے غیرتمند، با ایمان اور شریف جوانوں کےلئے ایک سنہری موقع ہے اور اس مرکز میں بہت اچھے اور بڑے کام انجام پائے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہےکہ اس مرکز کے سپاہیوں میں بھرپور عزم و ارادہ اور جذبہ و صلاحیت موجود ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اعلی تعلیم یافتہ اور بہادر افرادی قوت کو مشکلات اور رکاوٹوں کو عبور کرنے اور ان پر غلبہ حاصل کرنے کی بنیاد قرار دیتے ہوئے فرمایا: مسلح افواج اور اسی طرح سائنس اور ٹیکنالوجی جیسے مختلف شعبوں میں ہونے والی بے انتہا  ترقی، ملک کی نوجوان اور پر عزم افرادی قوت کی صلاحیتوں کی غماض ہے۔

قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا: ملک کے با صلاحیت جوانوں کی اندرون ملک یا باہر کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے مراکز میں موجودگی بھی، ہمارے لئے باعث فخر ہے۔

آپ نے ان صلاحیتوں اور توانائی سے استفادے کو ملک کے مسائل کے حل کےلئے ایک شفا بخش نسخہ قرار دیا۔

قائد انقلاب اسلامی نے ایئر ڈیفینس ہیڈکوارٹر میں فوج اور سپاہ پاسداران کے درمیان ہماہنگی اور اسی طرح ضرورتوں کو پورا کرنے اور کمیوں کو دور کرنے میں اس مرکز اور وزارت دفاع، یونیورسٹیوں اور سائنسی مراکز کے درمیان وجود میں آنے والے بھرپور تعاون کی قدردانی کرتے ہوئے کہا: پہلے سے بھی زیادہ تیز رفتاری سے جد و جہد  کریں اور نئے نئے منصوبوں اور ایجادات کے ذریعے ملک کو خودکفیل بنانے کی سمت میں پیش قدمی جاری رکھیں۔

رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب سے قبل، خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ ایئر ڈیفینس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر ان چیف بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی نے اس مرکز کی سالگرہ پر، یہاں انجام پانے والے اہم ترین اقدامات سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

ای میل کریں