ایک بچی بیمار ہوگئی

ایک بچی بیمار ہوگئی

کچھ بہتر ہوتی ہو؟

مجھے وه واقعہ آج تک یاد ہے کہ جب جماران میں رہنے والی ایک بچی بیمار ہوگئی تو امام (رح) کئی مرتبہ اس کے ہاں گئے اور اس کے طبیعت پوچھی، اور مسلسل آپ اس بات کی سفارش فرماتے رہے کہ: اگر وه ڈاکٹر کا کہیں تو اسے ڈاکٹر کے پاس لے جائیں اور اگر اسے دوا کی ضرورت ہے تو وہ بھی لے آئیں، دیکھیں! کہیں ایسا نہ کہ ہماری غفلت سے اسے زیادہ رنج و مصیبت کا سامنا کرنا پڑے۔

آپ مسلسل اس کی احوال پرسی فرماتے اور اس سے پوچھتے: بیٹی، ابھی آپ کی طبیعت کیسی ہے؟ کچھ بہتر ہوتی ہو؟ اگر کوئی کام ہے تو بتائیں ہم ابھی انجام دیتے ہیں؟

اور جو کوئی بھی اس کی کچھ مدد کرتا یا اس کا کوئی کام کرتا تو آپ (رح) اسے چند مرتبہ فرماتے:

معاف کرنا آپ کو زحمت ہوئی، آپ کا بہت شکریہ!


ای میل کریں