راہی ملکِ عدم منزل آخر کی طرف // گامزن ہے تو ہر اک راہِ سفر سوگ میں ہے
اے خمینی تیری رحلت سے بشر سوگ میں ہے
ہر پرستار کی تمناک نظر سوگ میں ہے
سارے ایران میں ماتم ہے تری رحلت کا
آج اخبار کی ایک ایک خبر سوگ میں ہے
شہر کے شہر سیہ پوش ہوئے تیرے بعد
ہر خیاباں، ہر اک کوچہ و در سوگ میں ہے
قریہ قریہ میں ہے ماحول غم انگیزی کا
جس طرف دیکھئے ہر دیدۂ تر سوگ میں ہے
دل کشادہ ہیں تو لب بستہ اظہار بھی ہیں
رنج میں ڈوبی ہے ہر شام سحر سوگ میں ہے
راہی ملکِ عدم منزل آخر کی طرف
گامزن ہے تو ہر اک راہِ سفر سوگ میں ہے
ہاتھ اٹھے ہیں دعاؤں کو فلک کی جانب
ساری مسنون دعاؤں کا اثر سوگ میں ہے
لکھنؤ تیرے شریعتکدے مغموم سے ہیں
شہرِ خاموش کی ہر راہ گذر سوگ میں ہے
ڈاکٹر سلمان عباسی ۔ ہندوستان