نجف میں ولایت فقیہ کی بحث

نجف میں ولایت فقیہ کی بحث

ولایت فقیہ کے بارے میں عربی میں مطالب ایران بھیجے گئے

امام رہ نے قم میں  فقہ کے درس خارج میں   محرمات کی بحث کو ختم کیا نجف میں اسی سے آگے مکاسب کی تدریس میں بیع کی بحث کو شروع کیا خود میں نے بیع معاملات اور بیع فضولی کے  بعض مباحث کے لئے ان کے درس میں شرکت کی بعد میں جب میں ایران آگیا اور دوبارہ نجف جانے کی توفیق حاصل نہیں ہوئی امام سال 47 اور 48 میں انھیں مباحث کو پڑھاتے ہوئے جب متبایعین کی شرایط پر پہنچتے ہیں اس مسئلہ کے ذیل میں ولایت فقیہ کے مسئلہ کو جو نابالغ اور ویوانہ کو شامل ہوتی ہیں بیان فرماتے ہیں اور جس طرح شیخ انصاری نے ولایت فقیہ کی بحث اور اس کے حدود کو بیان کیا امام نے بھی اسی طرح ولایت فقیہ یا اسلامی حکومت کے عنوان سے مستقل طور پر بیان کیا ولایت فقیہ کی یہ منطقی اور فطری بحث امام کے ذریعے شروع ہوئی لیکن اس سے پہلے بھی امام ولایت فقیہ اور اسلامی حکومت کے بارے میں یہی نظر رکھتے تھے اور معتقد تھے کہ فقہا ء اسلامی حکومت کے قیام اور اس کی راہنمائی کے لئے آگے بڑھیں ۔

امام رہ کے دوستوں اور شاگردوں نے ولایت فقیہ پر امام کی طرف سے بحث شروع کرنے پر استقبال کیا ایران میں بھی یونیورسٹیوں اور دینی مدارس نے اس بحث کا بہت زیادہ استقبال کیا یہاں اس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے ہے کہ شروع میں ولایت فقیہ کے بارے میں عربی میں مطالب ایران بھیجے گئے لیکن بہت جلد فارسی میں اسلامی حکومت کے عنوان سے ان کا ترجمہ کر کے یونیورسٹیوں اور دینی مدارس میں تقسیم کیا گیا یہ کام ٹھیک اسی وقت کیا گیا جب حوزہ علمیہ کے بعض بڑی شخصیتیں جن میں شہید مطہری اور آیہ اللہ نوری ہمدانی تھے  حسینیہ ارشاد میں طلبا کے لئے تقریر کرنے والے تھے ۔


ای میل کریں