امام خمینی اور ایرانی قوم، اسلامی انقلاب کے بہادر

امام خمینی اور ایرانی قوم، اسلامی انقلاب کے بہادر

امام خمینی رحمت اللہ علیہ: عوام نے مجھے اپنا سچا خدمتگزار پایا۔

امام خمینی رحمت اللہ علیہ: عوام نے مجھے اپنا سچا خدمتگزار پایا۔

آیت اللہ سید حسن خمینی نے فرمایا: جہاں ہم یعنی اسلامی جمہوریہ ایران کے فرد فرد، ان دنوں اپنی سختیوں اور پریشانیوں کے خاتمے کے دن کیطرف رواں ہیں، بہت خوش ہوں۔

آپ نے مزید فرمایا: اس بات کو فال نیک سے تعبیر کرتا ہوں کہ اس سال اسلامی حکومت عزم راسخ، ہمت عالی اور انتہائی سعی و کوشش سے عوام کی پریشانیوں کے کچھ مقدمات کو ہٹانے میں کامیاب ہوگئی۔

آپ نے بیان کیا: امام خمینی (رح) اور عوام دونوں سنہ 57 کے 12 بہمن ( 1 فروری 1979ء ) کے بہادر اور خوش نصیب لوگ ہیں۔

سید حسن نے یادآوری کی کہ ایک دن امام علیہ الرحمہ سے پوچھا گیا کہ عوام کے پاس، آپ کی محبوبیت کا راز کیا ہے؟

آپ نے جواب میں فرمایا: عوام نے مجھے اپنا سچا خدمتگزار پایا، کیوںکہ انھوں نے اپنا خادم کو پالیا اس لئے اپنے بیٹے کو اقبال بھی دیکھایا اور میں اس حوالے سے اللہ تعالی کا شکرگزار ہوں۔

آپ نے مزید فرمایا: عوام کو جہاں بھی صداقت نظر آئے ضرور اقبال اور تعاون کرتے ہیں اور جدہر بھی عوام اقبال کرےگا قوم کے عزم و ارادہ کے طوفان میں اتنی طاقت بھر جاتی ہےکہ اپنے سامنے موجود مضبوط ترین ڈیم کو بھی راہ سے دور کرلیتا ہے۔

آیت اللہ حسن خمینی نے آخر میں آنے والے انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی:

میں کرتا ہوں کہ آنے والے انتخابات، ایک مبارک انتخابات ہو تاکہ ایک بار پھر عوام کے شاندار حضور کا باعث بنے اور ہم انتخابات پر بھروسہ کرتے ہوئے اچھے دنوں کی توقع کریں؛ ساتھ ہی دشمنان اسلام اور دشمنان اسلامی جمہوریہ ایران کو، ایرانی اقوام نیز عوام اور اسلامی نظام کے درمیان تفرقہ اندازی سے نا امید بنا دیں؛ انشاءاللہ سالوں سال ایسے مبارک دنوں کا جشن منائیں۔

 

حریم امام: ش205، ص4

ای میل کریں