رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: آج بھی انقلاب اسلامی کے چھوٹے بڑے دشمن موجود ہیں لیکن ہمارے اصلی دشمن امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ ہیں اور ہمیں اپنے اصلی دشمنوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام خمینی(رہ) کے روضہ مبارک پر عظيم الشان احتماع سے خطاب میں حضرت امام خمینی(رہ) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فرمایا:
حضرت امام خمینی(رہ) نے انقلاب اسلامی کے ذریعہ ملک کو سامراجی طاقتوں اور مشکلات کے دلدل سے نجات عطا کی۔
آپ نے فرمایا: حضرت امام خمینی(رہ)، مؤمن کامل اور اللہ تعالی کے خاص عبد و متعبد انسان تھے جنھوں نے اپنی گہری بصیرت کے ساتھ انقلاب اسلامی برپا کیا اور یہ انقلاب فوجی کودتا کے ذریعہ نہیں بلکہ عوامی طاقت اور حضرت امام خمینی(رہ) کی بصیرت کی بدولت وجود میں آیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کو سیاسی، اقتصادی، ثقافتی وابستگی اور پسماندگی سے نجات عطا کی اور ایرانی قوم کو مشکلات اور سامراجی طاقتوں کے دلدل سے نکال لیا۔
آپ نے مزید فرمایا: ہمیں امریکہ اور برطانیہ نے ہر لحاظ سے پسماندہ بنا دیا تھا۔ ہم سامراجی طاقتوں سے وابستہ تھے۔ ہمارے سر پر امریکہ اور برطانیہ جیسی منحوس اور ظالم و جابر طاقتیں مسلط تھیں۔ ہمیں علمی، سیاسی، ثقافتی اور ترقی و پیشرفت کے لحاظ سے پسماندہ بنا دیا گیا تھا۔ ہماری قسمت کا فیصلہ امریکہ اور برطانیہ کے ہاتھ میں تھا لیکن حضرت امام خمینی(رہ) نے ایرانی قوم کو نجات عطا کرنے کا فیصلہ کیا۔ قوم نے ان کا ساتھ دیا اور اللہ تعالی نے ایرانی قوم اور حضرت امام(رہ) کی مدد اور نصرت کی اور اللہ تعالی نے حضرت امام خمینی کی تلاش و کوششوں کے نتیجے میں اس قوم کو امریکہ اور سامراجی طاقتوں کے شر سے نجات عطا کی اور آج ایرانی قوم علاقائی اور عالمی سطح پر سیاسی اقتصادی، ثقافتی استقلال اور علم و دانش کے میدان میں ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے۔
آپ نے اضافہ کیا: آج بھی انقلاب اسلامی کے چھوٹے بڑے دشمن موجود ہیں لیکن ہمارے اصلی دشمن امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ ہیں اور ہمیں اپنے اصلی دشمنوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔
ماخذ: اسلام ٹائمز اردو