امام خمینی(رح)، ولایت اور مرجعیت

امام خمینی(رح)، ولایت اور مرجعیت

ولایت کو اماموں[ع] کےلئے آیات اور روایات نیز امام خمینی کے نظرئے کی روشنی میں ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔

"امام خمینی کی نگاہ میں ولایت اور مرجعیت اہل بیت(ع)" کے نام سے موصوف کتاب، پانچ حصوں پر مشتمل ہے، مصنف کے مطابق، اس کتاب میں اہل بیت علیہم السلام کی بنیادی اور اصولی مرجعیت جو تمام لوگوں کےلئے علمی اور معنوی اعتبار سے مرکزی حیثیت رکھتی ہے، کو دینی تعلیم اور لوگوں کی مذہبی قیادت کی غرض سے فریقین کی نظر میں واضح اور ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

دین اسلام بہترین اور کامل ترین الہی دین ہونے کی بناپر انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں پر محیط ہے لیکن انسان کو ترقی اور کمال کے راستے پر گامزن ہونے کےلئے اپنے وجودی افعال کو دینی اصولوں کے ساتھ  مطابقت دینے کی ضرورت ہے اور اسی لئے انسان ہمیشہ کسی معیار کا محتاج ہے تاکہ اس کے عمل کی صحت اور سچائی کو جانچا جاسکے اور اہل بیت (ع) ہی انسان کے افعال کی صحت کا معیار ہیں جس کو «مرجعیت دینی اہل بیت(ع)» سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ اسی لئے اہل بیت (ع) کی پیروی ضروری ہے اور ان کی تعلیمات سے غفلت برتنا، دنیا اور آخرت میں ضلالت اور گمراہی کے سوا کچھ نہیں۔     

کتاب کے مصنف نے کتاب کے پہلے حصے میں منصب ولایت کو بارہ اماموں علیہم السلام کےلئے آیات اور روایات کی روشنی میں ثابت کرنے کی کوشش کی ہے اور آخر میں امام خمینی کے نظرئے کی وضاحت اور تبیین پیش کی ہے۔  

کتاب کا دوسرا حصہ، اهل بیت علیہم السلام کی سیاسی مرجعیت سے مخصوص ہے۔ سیاسی مرجعیت سے مراد یہ ہےکہ بارہ معصوم امام (ع)، خدا کی جانب سے عطا کردہ ولایت کی روشنی میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ کے بعد اسلامی سماج کے رہبر اور رہنما ہونے کی بناپر اسلامی معاشرے کی باگ دوڑ ان کے ہاتھ میں ہے۔

کتاب کے تیسرے حصے میں اہل بیت رسول علیہم السلام کی دینی مرجعیت پر تحقیق عمل میں آئی ہے۔

کتاب کے چوتھے حصے میں پیغمبر اسلام اور غیب کے ساتھ ائمہ(ع) کی معنوی اور روحانی یگانگت کو مد نظر رکھتے ہوئے علم ائمہ(ع) پر قلم فرسائی کی گئی ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ پیغمبر اسلام(ص)، تمام انبیاء میں سب سے افضل نبی ہیں اور دوسری جانب آیہ مباہلہ کی روشنی میں حضرت علی(ع) نفس پیغمبر کے مصداق ٹھہرنے کی بناپر نبوت کے علاوہ، پیغمبر کی طرح تمام فضایل اور کمالات کے مالک ہیں۔ اسی لئے امام(ع) بھی تمام سابقہ انبیاء پر فضیلت رکھتے ہیں۔

کتاب کے پانچویں حصے میں اہل بیت(ع) کی ہر فرد کے بارے میں فریقین کے موقف، تفصیل سے بیان کرنے کے ساتھ امام خمینی کے نظرئے کو بھی اس ضمن میں الگ بیان کیا گیا ہے۔

 

http://ww2.imam-khomeini.ir/fa/eShop

ای میل کریں