غیر قابل قیاس شخصیت

غیر قابل قیاس شخصیت

شاھین کوثر شاعر اور مولف

امام خمینی(رح) کی تحریک باعث بنی تاکہ دُنیا کے مسلمان اپنے انسانی کمالات کو دوبارہ حاصل اور نئی شناخت و حیثیت کسب کریں۔ حضرت امام خمینی(رح) کی شخصیت دنیا میں رونما شدہ انقلابوں کے رہبران سے قابل قیاس و مقابلہ نہیں ہے۔

امام خمینی(رح) کا قیام، حسینی عاشور سے متاثر تھا اور امام حسین علیہ السلام کے خون کی گرمی و حرارت، قیام قیامت تک، اسلامی معاشرے کےلئے موجب حیات ہے۔

انقلاب اسلامی ایران واقع ہونے پر سوریہ کی عوام فخر کا احساس کرتی تھی، کیوںکہ انھوں یہ جان لیا تھا کہ ایران میں حق کامیاب ہوچکا ہے اور اب دنیا بھر میں مظلوم عوام اپنے حق کے احیا اور وصول کی امید کر سکتی۔

امام خمینی(رح) کی شخصیت کے بے مثال اثر و رسوخ کے پیش نظر، آپ کے ارتحال کی خبر، کسی کےلئے قابل یقین نہ تھا اور اس دردناک خبر نے سوریہ کی مسلمان عوام کے رُخسار پر آنسو خود بخود جاری کی۔ دنیا کے دورترین علاقوں میں بھی موجود مسلمان خواتین، امام خمینی(رح) کے افکار و نظریات اور انقلاب اسلامی کی برکت سے مسلمان عورت کے حقوق کے بارے میں زیادہ معلومات و آگاہی حاصل کی لیکن اس سلسلہ میں مزید علمی اور ثقافتی کوشش کی جانی چاہیئے۔

 

امام خمینی(رح) از نگاہ نخبگان جہان؛ ص۹۴

ای میل کریں