رہبر انسانیت

رہبر انسانیت

زندہ باد اے رہبر انسانیت پائندہ باد // رہبر حق ، پیکرِ روحانیت پائندہ باد

زندہ باد اے رہبر انسانیت پائندہ باد    

رہبر حق ، پیکرِ روحانیت پائندہ باد

 تیرے دم سے دینِ حق کی معرفت ،پائندہ باد

تھی ترے پیغام میں آفاقیت پائندہ باد

 عرش سے تا فرش اک آواز گونجی مرحبا

 مرحبا صد مرحبا ، آقا خمینی مرحبا

بادشاہت دیکھ لے اور بربریت دیکھ لے

ظلم اپنی آنکھ سے خود اپنی میت دیکھ لے

 آج اک درویش کی بھی شان و شوکت دیکھ لے

 مرجع علم و عمل کی آکے صورت دیکھ لے

 جو نہ ڈرتا تھا کبھی دنیا میں غیر اللہ سے

 کانپ اٹھتا تھا جہاں اس مردِ حق آگاہ سے

 وقت کے شدّاد و قارون آپ سے سب ڈر گئے

 آپ یوں دنیا سے پیشِ داور محشر گئے

موتیوں سے دامنِ اسلام کو یوں بھر گئے

اتحادِ مسلمین دنیا میں قائم کر گئے

 حوصلے شیطان کے خواب شکستہ ہوگئے

 مرگیا مردود رشدی آپ زندہ ہوگئے

پیکرِ صدق وصفا علم مجسم آپ تھے

شوکت و شان شجاعت عزمِ محکم آپ تھے

زندہ باد اے مردِ آہن ، جہد پیہم آپ تھے

بیکسی میں بیکسوں کے دل کا مرہم آپ تھے

 اک نئی منزل عطا انسانیت کو کر گئے

 آپ زندہ پیکرِ روحانیت کو کر گئے

 آپ بے شک سالک راہ امام عصر تھے

دین کی معراج تھے انسانیت کا فخر تھے

 آدمیت کے دھنی روحانیت کی قدر تھے

 آپ نیک اعمالیوں کا مومنوں کی اجر تھے

 مومنوں کا دل کسی ساعت سکون پاتا نہیں

 قلب کو تسکین کیونکر ہو کہ صبر آتا نہیں

 

مرغوب عابدی، ہندوستان

ای میل کریں