امام خمینی(ره) آج بھی ہمارے درمیان زندہ ہیں بلکہ وہ کل سے زیادہ زندہ ہیں۔ کس طرح اس بات کا یقین کریں کہ وہ انسان جو اس سارے جوش و ولولہ اور تحریک کا سبب تھا اور اس قدر صاحب عظمت اور قدرت تھا آج ہمارے درمیان موجود نہیں ہے۔ کس طرح وہ شخص جس کے وجودی آثار نے ہماری اجتماعی مجالس کو لبریز کیا اور جہاں بھی ہم قدم رکھتے ہیں اس کے ایک نئے اثر سے رو برو ہوتے ہیں، دنیا کا کونہ ابھی تک جس کی باتیں کرتا ہے اس سے مردوں کی صف میں مانیں؟