جن دنوں مفتح کو شہید کردیا گیا، اس وقت اقتصادی بائیکاٹ اور محاصرے کا مسئلہ بھی ہمارے سامنے تھا۔ امام ؒ نے فرمایا: ’’اگرچہ ہم سے اقتصادی بائیکاٹ کیا گیا ہے۔ لیکن ہمارا تو اﷲ ہے‘‘ یعنی اگر وہ واقعاً ہمارے اوپر اقتصادی محاصرہ کرتے ہیں تو وہ خدا پر تو کوئی محاصرہ نہیں کرسکتے۔ خدا کے اوپر کوئی محاصرہ کام نہیں آ سکتا، چونکہ ہم سب خدا کے سامنے حاضر ہیں ۔