ملکی وصوبائی انجمنوں کے مسائل سے متعلق جب امام ؒنے ظالم شاہ کے خلاف سخت لہجے میں آواز اٹھائی تو وہ مجبور ہوا کہ ان انجمنوں کو تنگ کرنے سے باز آ گیا۔ اس کیلئے شاہ کی حکومت نے اخبارات میں بیان جاری کیا کہ یہ قانون قابل اجراء نہیں ہے۔ طلاب اس بیانیہ سے بڑے خوش ہوئے اور جب وہ امام کی خدمت میں پہنچے تو امام ؒ نے طلاب کے اجتماع میں ایک مختصر وضاحت کے ضمن میں فرمایاکہ ’’یہ کام ہم نے نہیں ، خدا نے کیا ہے‘‘۔