تحریک انقلاب کے ابتدائی دور میں قم کے بعض علماء قید ہوگئے تھے شہید محلاتی بھی ان میں سے ایک تھے۔ امام ؒ نے ابتدا میں ہی ان کو اکٹھا کر کے فرمایا: ’اگر تم لوگوں نے میرے لئے یہ کام کیا ہے اور جیل گئے ہو تو اس کیلئے نہ تو میرے پاس نہ کوئی انعام ہے کہ جسے میں دوں اور نہ ہی میں کوئی اقدام کرسکتا ہوں ۔ پس التماس دعا اور میری خاطر ایسا نہ کرو۔ اگر خدا کیلئے کر رہے ہو تو صبر کرو اور ان مشکلوں کی پرواہ نہ کرو، بلکہ اپنے کام کو جاری رکھو۔