صحیفہ امام اور نہ جاسوسی اڈے کے دستاویزات کو عوام سے دور رکھ سکتے

صحیفہ امام اور نہ جاسوسی اڈے کے دستاویزات کو عوام سے دور رکھ سکتے

کچھ لوگ امام (رح) كی باتوں كے لئے استعمال كی آخری تاریخ طے كرتے ہیں اور امام(رح) كی مصادیق كو بدل دیتے ہیں۔ طرح طرح کے دعوی کرتے ہیں اور صراحت كے ساتھ كهتے بھی ہیں۔

جماران کی رپوٹ کے مطابق: رحیم پور ازغدی نے تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں سے پہلے اپنی تقریر میں کہا: مجھے ۹۰ فی صد سے زیادہ ملکی خبررساں سائٹوں پر کوئی اعتماد نہیں ہے، کیوں کہ کبھی ناسمجھی میں الٹی سرخیاں لگاتے ہیں، میں نے جب بھی نماز جمعہ یا دیگر جگہوں پر گفتگو کی، میری ۹۰ سے ۹۵ فیصد باتوں کو توڑ موڑ کر اور تحریف کر کے پیش کیا گیا اور اپنی پسند کے جملے لکھتے ہیں۔ میں آپ کو سفارش کرتا ہوں کہ ان کی باتوں پر بھروسہ کریں۔

جناب ازغدی جن كی گفتگو كا موضوع ’’ امام (رح) كی راه سے گمراه ہونے كے خطرات كاجائزه اور انقلاب كی بقا" كے نام سے انقلاب كے اصول كی تحریف اور درپیش نقصانات كا جائزه لینا تها، كہا: نہ صحیفہ امام (رح) اور نہ ہی جاسوسی اڈے كے دستاویزات كو لوگوں كی پهنچ سے دور رکھ سكتے۔

 انهوں نے كہا: كچھ كا عقیده ہے كہ نہ صدر اسلام اور نہ انقلاب كے حوادث اور واقعات سے استناد كرنا چاهیئے!! ان كا عقیده ہے كه قرآن اور حدیث كو ثواب اور اموات كے لئے پڑھا جائے بس!!

یه نظریہ، امام خنثی كا معنقد ہے یعنی زنده مسائل اور جاری امور سے بے تعلق رہیں۔ جس كے معنی ہیں كه تمام اقدار اور اعتقادات كو بے دخل اور ان تمام كو زندگی کے میدان سے باہر كیا جائے۔ جو لوگ اس طرح كی سازشیں كرتے ہیں، چاہتے ہوئے یا لاشعوری میں امام كی امامت كی نفی كرتے ہیں اور ہر چیز كو تاریخ کے صفحات اور گذشتہ زمانے میں دفن شده جانتے ہیں۔

 انهوں نے مزید كہا: حقیر امام (رح) كا عاشق ہوں، اس انسان كی باتوں كی ابتدا اور انتها ایك تهی۔ آپ میدان میں كهڑے رہتے تهے اور اپنے سینے كو  نیزے کے نوک كے لئے سپر قرار دیتے تهے، کچھ لوگ امام (رح)كی باتوں كے لئے استعمال كی آخری تاریخ طے كرتے ہیں اور امام(رح) كی مصادیق كو بدل دیتے ہیں۔ طرح طرح کے دعوی کرتے ہیں اور صراحت كے ساتھ كہتے بھی ہیں۔


ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں