مسلمان، اسلامی تعلیمات کی روشنی میں عورتوں کے حقوق کا احترام کرتے ہیں

مسلمان، اسلامی تعلیمات کی روشنی میں عورتوں کے حقوق کا احترام کرتے ہیں

سیاہ فام حضرات، امریکی معاشرے کا حصہ ہوتے ہوئے بھی ہماری حمایت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔۔۔۔

جماران رپورٹ کے مطابق: حجت‌ الاسلام و المسلمین سید احمد خمینی جب امریکی عورتوں اور سیاہ فام یرغمالی ایران سے جانے کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مہرآباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچے تو انہیں خبرنگاروں کے سئوالات کا سامنا کرنا پڑھا۔


سوال: امریکی جاسوسوں کو آزاد نہ کرنے کی صورت میں ایران کے خلاف امریکی رائے عامہ کیلئے فضا ہموار نہ ہوگی، کب تک ہم ان قیدیوں کو اپنی تحویل میں رکھیں گے؟

سید احمد: امریکی جاسوسوں کی رہائی کا معاملہ عوامی فیصلے پر موقوف ہے اور عوامی فیصلے کو امام، بیان کرچکے ہیں لہذا ان کی رہائی سے متعلق میرا بیان کسی طرح اثر انداز نہیں ہوگا۔

سوال: اسلام کی نظر میں برتری کا معیار تقوی ہے، رنگ و نسل کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ایسے میں سیاہ فام اور عورتوں کی رہائی کا فیصلہ کیوں کر کیا گیا؟ کیا یہ امتیازی سلوک نہیں؟

سید احمد: آج امریکہ سمیت تمام یورپی ممالک کی جانب سے ہماری مذمت کی جا رہی ہے اور تیونس میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی اکثریت نے ایران کے خلاف بیان دیا ہے ۔۔۔۔ ایسے میں پانچ ہزار سے زائد چرچ کی گھنٹیاں سیاہ فام پادریوں کے ہاتھوں ایران کی حمایت میں بجتی ہیں!!

یہ افراد امریکی معاشرے کا حصہ ہوتے ہوئے بھی ہماری حمایت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔۔۔۔ یہی وہ لوگ ہیں جو دنیا میں مظلوموں کی حمایت کا دم بھرتے ہوئے امریکی جرائم  کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ لہذا ان کی حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے ہمارا فرض بنتا تھا کہ ہم انہیں آزاد کریں۔ اس کے علاوہ ان کی آزادی سے دنیا کو یہ پیغام دینا مقصود ہے کہ ہماری نگاہ میں سیاہ فام حضرات قابل احترام ہیں، اس کی وجہ فقط ان کی سیاسی موقعیت نہیں بلکہ سیاسی موقعیت کے ساتھ امریکہ اور افریقا میں موجود سیاہ فام لوگوں کی تحریک اور جد وجہد کو سپورٹ کرنا ہے ۔۔۔۔۔۔

اور عورتوں کی آزادی سے یہ پیغام دینا ہے کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ہماری قوم اور دنیا کے تمام مسلمان، عورتوں کے حقوق کا احترام کرتے ہیں اور اسلام کی نظر میں عورتوں کے خصوصی حقوق ہیں۔ خواتین کی آزادی کی وجہ یہ نہیں ہے کہ ان کا تعلق صنف نازک سے ہے یا پھر ان کی آزادی  احساسات اور جذبات کا نتیجہ ہو، نہیں! ایسا بلکل نہیں، بلکہ اس وقت پوری دنیا کی توجہ ہمارے اوپر مرکوز ہے اور ہم نے صیہونیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے عورتوں اور سیاہ فام لوگوں کو جو جاسوسی میں ملوث نہیں تھے، آزاد کیا ہے۔

 

جماران ویب سائٹ

(جاری ہے)

ای میل کریں