امام خمینی(رح) تشیع کیلئے مایہ فخر اور سربلندی کا باعث ہے

امام خمینی(رح) تشیع کیلئے مایہ فخر اور سربلندی کا باعث ہے

ہم امام موسی الرضا(ع) کی زیارت کیلئے ایران آئے ہیں، ساتھ ہی امام خمینی(رح) کی زیارت کی شوق بھی دل میں لے کر یہاں حاضری دی ہیں۔

حسن ایاذ بحرینی زائر نے کہا: دنیا میں شیعیان مولا علی(ع) کیلئے امام خمینی(رح) مایہ فخر اور آپ(ع) کے پیروکاروں کیلئے سربلندی کا باعث ہے۔

زائر بحرینی جو کہ اپنے گھر والے اور دوستوں کے ساتھ امام خمینی(رح) کے حرم مطہر میں شرف حضور حاصل کرچکے تھے، نماز اور زیارت کرنے کے بعد آستان امام خمینی(رح) کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہم دور و دراز علاقوں سے مولا امام موسی الرضا علیہ السلام کی زیارت اور آپ کے آستان بوسی کیلئے ایران آئے ہیں، اس کے ساتھ ہی حضرت امام خمینی(رح) کی زیارت کی شوق بھی دل میں لے کر یہاں حاضری دی ہیں۔ ہم شیعی نظام حکومت، بامحبت اور مہمان نواز اسلامی جمہوریہ کے عوام سے رضامند ہیں۔

حسن ایاذ بحرینی زائر نے امت اسلام کے مابین تفرقہ اور افراط تفریط کے حوالے سے نارضایتی کا اظہار کرتے ہوئے، کہا: افسوس کی بات ہے کہ دنیائے اسلام حالیہ شرائط میں تمام تر خطرات کا سامنا ہے، ملعون اور منحوس تکفیری دہشت گرد داعشی جیسے گروہ نے اسلام حقیقی اور اسلام کا رحمانی رخ پر سیاہ دبے لگا کر اسلام کو نازیبا اغیار کے سامنے پیش کر رہے ہیں! اس لئے تمام مسلمانان عالم کا یہ فریضہ ہے کہ وہ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر ان کے ناپاک اور مذموم عزائم کو خاک میں ملا دینے کی طرف خاص توجہ دیں تاکہ اسلام ناب محمدی(ص)، امریکی اسلام سے آسانی سے شناخت اور پہچان سکے۔

 

ماخذ: آستان مقدس امام خمینی(رح) ویب سائٹ

ای میل کریں