جب سے مجھے یاد ہے میں امام ؒ کو کتابوں کے درمیان دیکھتی تھی بعض دفعہ ایسا ہوتا تھا کہ ان کیلئے چائے لے کے کمرے میں جاتی تو کیا دیکھتی کہ بہت ساری کتابیں آدھی آدھی کھلی ہیں اور آپ مطالعہ میں مصروف ہیں ۔ کتابیں اتنی زیادہ ہوتی تھیں کہ آپ کتابوں کے پیچھے سے نظر بھی نہیں آتے تھے۔ امام ؒ جب گھر میں ہوتے تو زیادہ تر مطالعہ میں مصروف ہوتے۔ صرف مغرب سے ڈیڑھ گھنٹہ پہلے تدریس کیلئے گھر سے باہر جاتے تھے۔