امید ہے کہ امام(رح) کے افکار معاشرے کےلئے راہ و منزل کو روشن کرے

امید ہے کہ امام(رح) کے افکار معاشرے کےلئے راہ و منزل کو روشن کرے

انقلاب اسلامی سیاسی تنظیموں اور پارٹیوں کے بغیر، صرف علمائے اعلام اور امام کی بے نظیر ہدایات وفرامین اور عوام کی پوری اکثریت کے سہارے کامیاب ہوا۔

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی اور جماران نے، عزیز امام سے متعلق بیشمار گرانقدر یادیں دامن دل وذہن میں سمایا ہوا ہے اگرچہ امام عزیز(رح) سالوں پہلے پاک، زندہ اور امیدوار ضمیر کے ساتھ اللہ تعالٰی کی درگاہ کی سمت پرواز کرچکے ہیں، لیکن ابهی اور ابد تک امام کا نام اور ان کی یادیں انقلاب اور لوگوں کو تازگی بخشتیں ہیں۔

یقیناً جب آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی بھی جماران کے حسینیہ میں تشریف لاتے ہیں، جو قیمتی لمحات انھوں نے امام کے ساتھ گزارے ہوں گے ان کے سرپ ر سایہ ڈالتے ہوں گی۔

جماران کے مطابق: آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اس نکتے پر تاکید کرتے ہوئے کہ انقلاب نے، اپنی برکت اور آثار جماران کے حسینیے سے نچھاور کرنا شروع کیا، اس بات کا اظہار اور امیدکی کہ امام کے افکار اور نظریات، معاشرہ کے لئے راہ اور سمت کو روشن کرے۔

انھوں نے عصرحاضر میں انقلاب اسلامی کو اللہ تعالٰی کی حجت بتایا اور کہا: دنیا اس بات کی عادی ہوچکی تھی کہ برپا ہونے والے انقلابات کو فوجی طاقت یا پھر بڑی مضبوط سیاسی پارٹیوں کی شکل میں دیکھے، لیکن انقلاب اسلامی سیاسی تنظیموں اور پارٹیوں کے بغیر، صرف علمائے اعلام اور امام کی بے نظیر ہدایات وفرامین اور عوام کی پوری اکثریت کے سہارے کامیاب ہوا۔  

جناب آیت اللہ نے یاد دہانی کی ایک روز شاہ ھلی کوپٹر سے، تہران کا دورہ کیا اور دیکھا کہ عوام کی بے شمار تعداد احتجاجی ریلی میں حاضر ہے، پھر اپنے آفس واپس آیا، اپنے کارکنوں اور ساتھیوں سے کہا: ہم عوام کے لئے اتنی محنتیں کرتے ہیں، پھر کیوں عوام ایسا کرتی ہے؟!

جناب ہاشمی رفسنجانی نے انقلاب اسلامی کے خلاف اور عوام کو انقلاب سے الگ کرنے کے لئے کی گئی مختلف سازشیں بیان کرنے کے بعد کہا: جو بھی شخص کسی بھی توجیہ اور بھانے سے عوام کو انقلاب سے دور کرے اس نے امام اور شہدا کے نصب العین اور آرزوں سے خیانت کی ہے۔

انھون نے اسلامی تمدن اور ایران کی قدیمی و تاریخی تمدن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مکتب اہل بیت(ع) کی بنیاد پر ہم ایران اسلامی کی ثقافت اور تمدن کو ایک مثالی تمدن کے طور پر دنیا والوں کے سامنے پیش کرسکتے۔

ای میل کریں