مرثیہ برحلت امام خمینیؒ

مرثیہ برحلت امام خمینیؒ

دین و ایماں کے لئے تھے وہ سپر // دشمنِ دیں کے لئے تھے وہ حسام

 رفت از دنیا خمینی نیک نام

 تھے وہ لاثانی ،نہیں اس میں کلام

 چرخِ حکمت کے تھے وہ بدر منیر

 آفتاب علم،تھے وہ لا کلام

 دین و ایماں کے لئے تھے وہ سپر

 دشمنِ دیں کے لئے تھے وہ حسام

 تھے وہ نائب بھی امام عصر(ع) کے

آیت اللہ جلی تھے لا کلام

 اے خمینی آپ نے بتلادیا

 حق کی نصرت کا زمانے کو نظام

 زینت محراب  روح اللہ  تھے

 ان کا کرتا ہے مصلّی احترام

 تھے وہ منبر پر خطیبِ بے مثال

 سن کے خوش ہوتے تھے جن کا سب کلام

 آپ کی ہستی کا سار ے دہر میں

 ہر طرف ہوتا ہے چرچا صبح و شام

 کی عطا جمہوریّت ایران کو

 کردیا اس کا مکمل انتظام

 آپ کا فرماں تھا رشدی قتل ہو

 شاتِم مرسل وہ جو ہے بدلگام

 دفعتاً ہم سے خمینی چھن گئے

 رورہے ہیں اس پہ سار ے خاص و عام

 آپ کی رحلت کا غم ہے ہر طرف

 سوگ میں ڈوبے ہوئے ہیں سب عوام

 

سید محمد محسن  (ہندوستان)

ای میل کریں