امت اسلامیہ میں اتحاد ویکجہتی کا راستہ ڈھونڈنا ہمارا مقصد ہے

امت اسلامیہ میں اتحاد ویکجہتی کا راستہ ڈھونڈنا ہمارا مقصد ہے

یہ مرکز ماضی میں شیعہ اور اہل سنت کے درمیان اتحاد و ہمدلی کا منادی رہا ہے۔

شیخ الازہر مصر احمد الطیب نے شیعوں اور محبان اہل بیت عصمت و طہارت(ع) کی شان میں رافضی جیسے توہین آمیز الفاظ استعمال کئے جانے پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔

احمد الطیب نے ماہ مبارک رمضان کے موقع پر مصر کے سٹلایٹل چائنلوں سے نشر ہونے والے اپنے پروگرام میں کہا: امت اسلامیہ میں اتحاد و یکجہتی کا راستہ ڈھونڈنا ہمارا مقصد ہے تفرقہ اندازی نہیں، الازہر ہرگز مسلمانوں کے درمیان فتنہ پروری یا اختلافات کو اجاگر کرنے کا مرکز نہیں رہا ہے۔

شیخ الازہر نے مزید کہا: یہ مرکز ماضی میں شیعہ اور اہل سنت کے درمیان اتحاد و ہمدلی کا منادی رہا ہے، آج ہم جس سے روبرو ہیں کہ جو ہمارے لئے اذیت ناک ہے وہ شیعہ و سنی برادری کے مابین آپسی اختلافات ہیں۔

احمد الطیب نے شیعوں اور محبان اہل بیت عصمت و طهارت(ع) کے خلاف کہی جانی والی باتوں من جملہ تکفیر کو فتنہ انگیز جانا اور کہا: شیعوں کی تکفیر اور انہیں رافضی کے نام سے یاد کیا جانا ناجائز ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہمیں اس بات کی ضرورت ہے کہ دونوں مذاہب کے علمائے کرام بیٹھ کر پڑی ہوئی اس دراڑوں کو پر کریں تاکہ قتل و غارت گری کا گرم بازار بند ہو سکے۔

ای میل کریں