میں کافی سالوں سے، غاصب اسرائیل کا خطرہ مسلمانوں کو باربار یاد دہانی کر رہاہوں، چنانچہ اب ان دنوں اُس نے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں پر اپنی وحشیانہ جارجیت میں اضافہ کیاہے اور خاص کر جنوبِ لبنان میں فلسطینی مجاہدین کے گھربار کو تباہ و برباد کرنے کی نیت سے پے درپے بمباری کررہاہے ۔
میں عالم اسلام کے تمام مسلمانوں اور خاص کر اسلامی حکومتوں سے درخواست کرتاہوں کہ اس غاصب اور اس کےحامیوں کے ہاتھ کاٹنے کے لئے ایک دوسر ےکی مدد کریں اور متحد ہوجائیں،اور عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کو دعوت دیتاہوں کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ جو ایام قدر سے ہے اور فلسطینی عوام کی تقدیر کاتعیین بھی کرسکتا ہے، ''روزقدس" کے عنوان سے انتخاب کریں اور کسی مراسم کے ضمن میں فلسطینی عوام کے قانونی حقوق سے،بین الاقوامی سطح پر اپنی حمایت،یکجہتی،وابستگی اوراتحادکااعلان کریں ۔ میں اللہ تعالٰی سے اہل کفر پر مسلمانوں کی فتح و کامیابی کے لئے دُعا گو ہوں ۔( صحیفہ امام،ج9،ص267)