رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی خبر رساں سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کل صبح تہران میں مصلی امام خمینی (رہ) میں کتاب کی 28 ویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا قریب سے دورہ کیا۔
رہبرانقلاب اسلامی نے اس موقع پر بک اسٹالوں پر موجود ناشروں سے گفتگو کی۔
اس موقع پر وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی جناب جنتی بھی رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ہمراہ تھے کتاب کے بعض ناشرین نے تازہ شائع شدہ کتابوں اور کتاب شائع کرنے کے بارے میں رہبر معظم کو آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ تہران میں مصلائے امام خمینی کے نام سے موسوم دینی ثقافتی کمپلیکس میں منعقدہ کتابوں کی عالمی نمائش چودہ مئی تک جاری رہے گی۔