باطل شکن تھا حق کے طرفدار کی طرح
لفظوں میں اس کے کاٹ تھی تلوار کی طرح
ظالم کے واسطے تو غضب ناک تھا مگر
مظلوم کے لئے تھا وہ غمخوار کی طرح
وقف سجود خاص تھی اس کی جبین شوق
وہ تھا غلام عابد بیمار کی طرح
وہ اسوہ رسول(ص) پہ رہتا تھا گامزن
آل عبا ائمہ اطہار(ع) کی طرح
اس کو خدا کا خوف تھا باطل کا ڈر نہ تھا
کردار میں تھا میثم تمار کی طرح
وہ پاسدار دین بھی تھا عالم بھی تھا عظیم
ہم عصر عالموں میں تھا سردار کی طرح
یکسر مٹائے اس جو تھے مسلکی تضاد
تھا اتحاد قوم کی دیوار کی طرح
رشدی پہ جس نے موت کا فتوی لگا دیا
مفتی بھی تھا وہ غازی کردار کی طرح
ششدر تھے اس کے عزم پہ مغرب کے حکمراں
قوم وعمل میں تھا سپہ سالار کی طرح
اے نجم ہے سلام خمینی کی ذات پر
جو تھا فقیہ رہبر بیدار کی طرح
نجم مظفرنگری - ہندوستان
بشکریہ عالمی سہارا {رہبر انقلاب نمبر}