صاحب اسرار

صاحب اسرار

جس دور کی تعمیر پہ ہم ناز کریں گے // اس دور کے معمار تھے سرکار خمینی

اک رہبر بیدار تھے سرکار خمینی

کیا صاحب کردار تھے سرکار خمینی

مرعوب انہیں کر نہ سکی مغربی طاقت

کیا شیر جگر دار تھے سرکار خمینی

اس دور بلا خیز میں باطل کے مقابل

جرار تھے، کرار تھے سرکار خمینی

بے دین و گنہ گار کے ناپاک سروں پر

چلتی ہوئی تلوار تھے سرکار خمینی

کوئی نہ ہٹا پایا انہیں اپنی جگہ سے

اک آہنی دیوار تھے سرکار خمینی

پر آن چمکتی رہی جو کفر کے سر پر

شمشیر شرر بار تھے سرکار خمینی

دنیا نہ سمجھ پائی ابھی ان کی حقیقت

کیا صاحب اسرار تھے سرکار خمینی

جس گھر میں ہوئی تھی کبھی خیر شکنی بھی

اس گھر کے ہی دلدار تھے سرکار خمینی

الجھا نہ کسی شاخ سے دامان صبا بھی

کیا گلشن بے خار تھے سرکار خمینی

جس دور کی تعمیر پہ ہم ناز کریں گے

اس دور کے معمار تھے سرکار خمینی

 

علی مختار مبارک پوری ۔ ہندوستان

بشکریہ عالمی سہارا{رہبر انقلاب نمبر}

ای میل کریں